ڈینزل واشنگٹن کی فلم ”فلائٹ“2نومبر کو ریلیز ہو گی

پیر 29 اکتوبر 2012 18:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔29اکتوبر ۔2012ء) آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اسٹار ڈینزل واشنگٹن کی نئی فلم”فلائٹ“2نومبر کو ریلیز ہو گی۔فلم میں ڈینزل واشنگٹن مسافر بردار جہازکے پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران پرواز ان کے جہاز میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے تاہم وہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو تباہی سے بچا لیتے ہیں۔ اس دلچسپ ڈراما فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکارجان گڈمین اور اداکارہ کیلی ریلی بھی شامل ہیں۔ فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/10/2012 - 18:27:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :