فلمسٹار نور نے رمضان المبارک میں افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی سے معذرت کر لی

منگل 16 اپریل 2019 12:52

فلمسٹار نور نے رمضان المبارک میں افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی سے معذرت کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) فلمسٹار نور نے رمضان المبارک میں دو نجی ٹی وی چینلز کی افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور کو دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران افطار ٹرانسمیشن میں میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے مگر انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اسکا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور اس ماہ عبادت کی فضیلت ،درجات بھی بلند کیے جاتے ہیں اور میں ان رحمتوں اور برکتوں سے محروم نہیں رہنا چاہتی ۔

وقت اشاعت : 16/04/2019 - 12:52:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :