میں صدقے یارسول اللہ، عاطف اسلم نے نئی نعت ریلیز کردی

عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی

بدھ 3 اپریل 2024 14:51

میں صدقے یارسول اللہ، عاطف اسلم نے نئی نعت ریلیز کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نیا روح پرور کلام ریلیز کردیا۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم نے نئی نعت ’’میں صدقے یا رسول اللہ ?‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سے جٴْڑیں گے۔اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چٴْھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 03/04/2024 - 14:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :