ماڈل اقرا کے قتل کے الزام میں ملوث تین ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:19

ماڈل اقرا کے قتل کے الزام میں ملوث تین ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) سیشن عدالت نے ماڈلنگ کے لئے کراچی سے لاہور آنے والی اقرا کے قتل کے الزام میں ملوث تین ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں میں مزید توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزم حسن، عمر اور عثمان کی درخواست ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کا حکم جاری کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔ ملزمان پر ماڈل اقرا کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2019 - 16:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :