ایلی فیننگ کا پاپ گلوکار بننے کی خواہش کا اظہار

منگل 23 اپریل 2019 11:05

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکارہ ایلی فیننگ نے پاپ گلوکار بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ایلی فیننگ نے ایک میگزین ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی موسیقی کی مداح ہیں اور اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی بار میرے ذن میں خیال آیا کہ مجھے بھی پاپ گلوکاری میں قسمت آزمانی چاہیئے اور دیکھنا چاہیئے کہ پاپ گلوکار اپنی پرفارمنسز کے لئے کن چیزوں سے گزرتے ہیں کیونکہ ایک دن ایسا آئے گا کہ وہ بھی گانا گائیں گی اور لوگ اسے پسند کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹور پر جانا بہت بڑی بات ہو گی لیکن میں نہیں جانتی کہ میں شاید البم یا کچھ گانے بنائوں تاہم حب قلوطنی پر مبنی گانے سب کے لئے متاثر کن ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/04/2019 - 11:05:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :