فلم جب تک ہے جاں کی باکس آفس پر دھوم

بدھ 21 نومبر 2012 13:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21نومبر 2012ء) بالی ووڈ کے صف ِ اول کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم \'\'جب تک ہے جاں\'\' سینما بینوں کی پسندیدگی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

رومانٹک فلم نے گزشتہ 6 دنوں میں بالی ووڈ باکس آفس پر 90.14 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے جبکہ اورسیز باکس آفس کا 45.50 کروڑ کا بزنس ملا کر جب تک ہے جاں 100 کروڑ کی حد بھی عبور کر چکی۔

آنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمن نے ترتیب دی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ جب تک ہے جاں آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں اترنے والے یش چوپڑا کی آخری فلم ثابت ہوئی۔
وقت اشاعت : 21/11/2012 - 13:04:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :