اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں، رابرٹ پٹنسن

بدھ 1 مئی 2019 14:25

اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں، رابرٹ پٹنسن
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکار رابرٹ پٹنسن نے کہا ہے کہ انہیں اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں کیونکہ وہ محبت کی قدر و اہمیت کم نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق رابرٹ پٹینسن نے ایک انٹرویو کے دوران ماڈل و اداکارہ سوکی واٹر ہائوس کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کیا مجھے اس متعلق بات کرنی چاہیئے، اگر گلی میں کوئی اجنبی آپ سے اپنے تعلقات یا محبت کے متعلق پوچھے تو آپ کو یہ بہت ناگوار گزرے گا اس لئے مجھے اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں کیونکہ میں اپنی محبت کی قدر و اہمیت کم نہیں کرنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگوں سے ہر وقت محبت پر بات کریں گے تو وہ محبت کی قدر و اہمیت کم کر دیتی ہے، اگر آپ ایک حد مقرر کر دیں تو بہتر ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/05/2019 - 14:25:16

Rlated Stars :