امریکی گلوکارہ کی استنبول میں افطار پارٹی میں شرکت

ڈیلا مائلز نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد مسلمانوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا تھا

اتوار 19 مئی 2019 12:15

امریکی گلوکارہ کی استنبول میں افطار پارٹی میں شرکت
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ترکی کے شہر استنبول میں روایتی سالانہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقامی پارک میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر گلوکارہ وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئیں اور انکے ساتھ خوب تصاویر بھی بنوائیں۔واضح رہے کہ ڈیلا مائلز نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد مسلمانوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا تھا۔

وقت اشاعت : 19/05/2019 - 12:15:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :