دیا مرزا فلم ”قسمت کی کمپنی“ میں ارشد وارثی کیساتھ جلوہ گرہوں گی

پیر 10 دسمبر 2012 14:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔10دسمبر 2012ء) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا ہدایتکار کبیر کوشک کی نئی فلم قسمت کی کمپنی میں ارشد وارثی کے ساتھ جلوہ گر ہونگی ۔فلم کا میوزک ساجد واجد تے تیار کیا ہے ۔فلم ساز ارشد وارثی ہیں ۔منیشا لامبا بھی اس فلم میں اہم کردار نبھائیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ اس سے قبل کبھی ایسا کردار نہیں نبھایا ۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں میرا کردار منفرد ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہوں گی۔ ہر کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اور فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر محنت کررہی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں ۔اب فلموں میں زیادہ آفرز ہوتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کمرشلز بھی کروں گی فلم پر بھرپور توجہ دیتی رہوں گی۔کردار کا مطالعہ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں نئے فنکاروں نے اپنا مقام بنایا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/12/2012 - 14:00:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :