پاکستانی گلوکار و اداکاراحد رضا میر عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

جیتنے والوں کو 24 جون کو ایوارڈ دیے جائیں گے

منگل 11 جون 2019 22:11

پاکستانی گلوکار و اداکاراحد رضا میر عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا میر کو امریکی تنظیم نے عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا۔احد رضا میر کو برطانیہ میں پیش کیے جانے والے تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔احد رضا میر کو امریکی تنظیم ’بیٹی مچل‘ نے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔

یہ ایوارڈ ہر سال بہترین اسٹیج اور تھیٹر ڈراموں کے اداکاروں، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر شعبہ جات کو دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ امریکا کی معروف ڈرامہ نگار، اداکارہ اور ہدایت کارہ بیٹی میچل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنہوں نے 1936 سے لے کر مرتے دم تک فنون لطیفہ میں خدمات سر انجام دیں۔بیٹی میچل کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں کے مطابق احمد رضا میر سمیت مجموعی طور پر 5 اداکاروں کو بہترین پرفارمنس کرنے والے اداکاروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

احد رضا میر کو رواں برس 20 مارچ سے 13 اپریل تک برطانیہ میں نشر کیے جانے والے تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر نامزد کیا گیا۔احد رضا میر نے اس ڈرامے میں ’ہیملیٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ انگریزی ادب کے بادشاہ ولیم شیکسپیئر کا لکھا ہوا تھا، جس کی ڈرامائی تشکیل اینا کیومر نے دی تھیں۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 22:11:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :