سید نور کے بیان پر بالی ووڈ کی جانب سے شدید ردعمل

بدھ 19 دسمبر 2012 13:52

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء) بھارتی فلمی صنعت کے بڑوں کو اس بات سے سخت صدمہ پہنچا ہے کہ پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے فیڈرل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ 90 فیصد بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان \'\'سب اچھا\'\' ہوگیا ہے (ثقافتی طور پر ہی سہی) مگر محسوس ہوتا ہے کہ یہ محض ان کی خوش فہمی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ اعلان ملکی فلمی صنعت کو ترقی دینا کہا جاتا ہے مگر اس میں تنگ دلی بھی شامل ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر سید نور نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ سید نورکا یہ بیان بھی شائع ہوا ہے کہ فلمی صنعت مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ریلیاں نکالے گی، بھوک ہڑتال کریگی اور دیگر اقدامات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے بڑوں کا کہنا ہے کہ ان کے فلمساز پاکستان کے بارے میں کچھ زیادہ ہی پاگل پن کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ ہندوستان کی بہت بڑی مارکیٹ کی مانگ پوری کرنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کے ترجمان کے مطابق متعدد پاکستانی اداکارائیں اور دیگر فنکار بالی ووڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہی جنہیں کھلے دل سے قبول کیا جاتا ہے ان میں وینا ملک، نرگس فخری، مونا لیزا، عمیمہ ملک، مہرین سعید، مسکان خان اور سعیدہ امتیاز شامل ہیں جبکہ موسیقار اور گلوکاروں میں شفقت امانت علی، راحت فتح علی خان، عدنان سمیع اور عاطف اسلم بالی ووڈ کے ذریعہ ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/12/2012 - 13:52:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :