نوٹنگھم اوپن ٹینس، کیرولین گارشیا، ماریا سیکاری، جینیفر بریڈی اور کرسٹینا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 14 جون 2019 19:50

نوٹنگھم اوپن ٹینس، کیرولین گارشیا، ماریا سیکاری، جینیفر بریڈی اور کرسٹینا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
نوٹنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) کیرولین گارشیا، ماریا سیکاری، جینیفر بریڈی اور کرسٹینا ملاڈینووچ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں فرانس کی کیرولین گارشیا نے برطانوی کھلاڑی مایا لومسڈن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، ماریا سیکاری بھی دوسری آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے ایوانا جورووک کو 6-2 اور 6-4 سے شکست فاش سے دوچار کیا، امریکن کھلاڑی جینیفر بریڈی نے اسپینش کھلاڑی سیرا سورائبز کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، کرسٹینا ملاڈینووچ نے آسٹریلوی کھلاڑی آسٹرا شرما کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 14/06/2019 - 19:50:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :