کاجل اگروال کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

ہفتہ 22 دسمبر 2012 13:09

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔22دسمبر 2012ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجل اگروال کی 4 نئی فلمیں 2013 میں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ان میں تین تامل اور ایک ہندی کی فلم شامل ہے۔ ہندی فلم اسپیشل چابیز 8 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ ادھر اداکارہ کاجل اگروال کی اس نئی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے جس میں کاجل اگروال اور اکشے کمار سمیت فلم کی ٹیم کے تمام ارکان حصہ لے رہے ہیں۔

ان میں انوپم کھیر، منوج باجپائی، جمی شیر گل اور دیگر شامل ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار سی بی آئی کے ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم کی کہانی 1980 میں سی بی آئی کے ایجنٹ بن کر ڈاکے ڈالنے والے گروہ کے واقعہ پر مبنی سچی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں کاجل اگر وال نے انتہائی اہم اور عمدہ کام کیا ہے۔ فلم میں کاجل اگروال اکشے کمار کے ساتھ لیڈنگ رول میں جلوہ گر ہونگی۔

اداکارہ کاجل اگروال کا کہنا ہے کہ ہدایتکار نیراج پانڈے کی اس ڈرامہ فلم میں منفرد کردار نبھایا ہے اور اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بڑی اچھی ہے اسے خود ہدایتکار نیراج پانڈے نے تحریر کیا ہے۔ 27 سالہ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں، مجھے اپنے رول کرنے میں بہت مزاآیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/12/2012 - 13:09:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :