’’ہیملٹ‘‘ کے دروان میری والدہ بھی مجھے نہ پہچان سکیں، احد رضا میر

بدھ 26 جون 2019 12:22

’’ہیملٹ‘‘ کے دروان میری والدہ بھی مجھے نہ پہچان سکیں، احد رضا میر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) پاکستانی اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے تھیٹر ڈرامہ ’’ہیلمٹ‘‘ میں پرفارم کیا تو ان کی والدہ ان کی اداکاری دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق آصف رضا میر کے صاحبزادے جنہوں نے حال ہی میں تھیٹر ڈرامہ ’’ہیملٹ‘‘ کے لئے بیٹی میچل ایوارڈ جیتا ہے،ان کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے تھیٹر میں پرفارم کیا تا ان کی والدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں اور ان کی اداکاری کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھیں اور ان کو دیکھ کر مجھے لگا کہ مجھے کچھ ایسا کرنا چاہیے کہ ان کو لگے کہ میں ان کا بیٹا ہوں۔

وقت اشاعت : 26/06/2019 - 12:22:07

Rlated Stars :