آسکر ایوارڈ برائے انٹر نیشنل فیچر فلم کیلئے پاکستانی فلموں کے نام طلب

یہ نام شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 15 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

جمعہ 12 جولائی 2019 11:47

آسکر ایوارڈ برائے انٹر نیشنل فیچر فلم کیلئے پاکستانی فلموں کے نام طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز یو ایس اے کی قائم کردہ پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی فلمسازوں سے آسکر ایوارڈ برائے انٹر نیشنل فیچر فلم ایوارڈ کیلئے فلموں کے نام طلب کر لئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نام آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز و ہدایتکار شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 15 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔اس کمیٹی کے دیگر ارکان میں زیبا بختیار، ضرار کھوڑو، زیب النسا حامد، سرمد کھوسٹ، عاصم عباسی، رضوان بیگ، جمیل بیگ، صنم سعید اور حمنہ زبیر شامل ہیں جو فلموں کی حتمی سلیکشن کرینگے۔

وقت اشاعت : 12/07/2019 - 11:47:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :