سری دیوی کے قتل کی خبر کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں ، بونی کپور

اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتا ،نہ ہی اس کی ضرورت سمجھتا ہوں، بیان

ہفتہ 13 جولائی 2019 12:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر بونی کپور نے کہا ہے کہ ’یہ خبرنہیں بلکہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں اور میں اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتا ،نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتا ہوں‘۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں اپنے مداحوں کوسوگوارچھوڑکرجانے والی اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چند روز پہلے بھارتی ریاست کیرالا کے جی ڈی پی رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا،رشی راج سنگھ کے اس انکشاف نے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی تاہم اب سری دیوی کی موت کے حوالے سے گردش کرنیوالی ان خبروں پرآنجہانی اداکارہ کے شوہرپروڈیوسر بونی کپور کا بیان سامنے آیا ہے۔

بونی کپور نے کہا ہے کہ یہ خبرنہیں بلکہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں اور وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتے اور نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتے ہیں کیونکہ اس طرح کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 12:23:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :