کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کی قائل نہیں ہوں، منشا پاشا

منگل 16 جولائی 2019 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء)اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کی قائل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹ میں منشا پاشا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ لوگ خواتین اداکاروں کے لباس پر فوری طور پر تبصرہ تو کرتے ہیں لیکن مرد اداکاروں کیلئے دوہرا معیار رکھتے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ ان کالکس سٹائل ایوارڈ پر لباس کی وجہ سے تنقید بننے والی اداکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کواچھا نہیںسمجھتی ہیں کیونکہ یہ ہر ایک کا ذاتی فعل ہے۔

وقت اشاعت : 16/07/2019 - 23:03:12