جینیفر اینسٹن نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا

جمعہ 4 جنوری 2013 15:01

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4جنوری2013ء) ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔ غیرملکی خبررساں ذرائع کے مطابق جینیفر اینسٹن جن کی اگست میں 40سالہ جسٹن تھیروکس سے منگنی ہوئی ہے ، حال میں میکسیکو میں جہاں وہ تھیروکس کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آئی ہیں لیکن میڈیا میں ان کی شادی کے حوالے سے تیاریوں کی تفصیلات افواہ کی طرح پھیل گئی جس وجہ سے اداکارہ جینیفر اینسٹن نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ قبل از وقت تمام تر تفصیلات میڈیا پر آئیں۔

وقت اشاعت : 04/01/2013 - 15:01:04

Rlated Stars :