میں نے ہمیشہ حساس معاشرتی موضوعات پر فلمیں بنائیں،باسوچودھری

فلم انڈسٹری کودوبارہ سے اپنے پائوں پرکھڑا کرنے کیلئے تواترکیساتھ فلمیں بنانا ہوں گی،مصنف وہدائیتکار کی گفتگو

پیر 22 جولائی 2019 13:53

میں نے ہمیشہ حساس معاشرتی موضوعات پر فلمیں بنائیں،باسوچودھری
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹر و ڈائریکٹرباسوچودھری نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور مصنف وہدایتکاربہت سی ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کی ریلیزسے فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوجائینگی،باسوچودھری کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ حساس معاشرتی موضوعات پر فلمیں بنائیں۔ان خیالات کا اظہاروہ گزشتہ روز اپنی نئی پنجابی فلم’’عشق میرا‘‘کی عکسبندی کے دوران کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کودوبارہ سے اپنے پائوں پرکھڑا کرنے کے لئے تواترکے ساتھ فلمیں بنانا ہوں گی، اور اب فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 22/07/2019 - 13:53:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :