اپنا فلمی نام ’کیارا‘ پریانکا چوپڑا سے متاثر ہو کر رکھا، عالیہ ایڈوانی

ہفتہ 27 جولائی 2019 12:34

اپنا فلمی نام ’کیارا‘ پریانکا چوپڑا سے متاثر ہو کر رکھا، عالیہ ایڈوانی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) بالی ووڈ کی نئی اٴْبھرتی ہوئی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا نام ’کیارا‘ فلم انجانا انجانی میں پریانکا چوپڑا کے نام ’کیارا‘ سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔بالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونیوالی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں شاہد کپور کیساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اٴْن کا پیدائشی نام ’عالیہ ایڈوانی‘ ہے لیکن انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کے بعد پریانکا چوپڑا سے متاثر ہوکر اپنا فلمی نام ’کیارا ایڈوانی‘ رکھ لیا۔

کیارا ایڈوانی نے کہا کہ انہوں نے 2014 میں فلم ’فگلی‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور تب سے ہی انہوں نے اپنا نام بھی ’عالیہ ایڈوانی سے کیارا ایڈوانی‘ میں تبدیل کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنا فلمی نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ’عالیہ‘ نامی ایک اداکارہ پہلے ہی موجود ہیں جو کہ ایک سپر اسٹار ہیں۔فلمی شائقین ہم دونوں عالیہ میں کنفیوژ نہ ہوجائیں اس لئے میں نے اپنا نام تبدیل کرلیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کی فلم ’انجانا انجانی‘ دیکھی اور اٴْس میں جس طرح پریانکا نے اپنا تعارف کرایا کہ ’ہائے، میں کیارا ہوں۔‘ تب انہوں نے سوچا کہ یہ کتنا خوبصورت نام ہے، اگر میرے یہاں بیٹی ہوئی تو میں اٴْس کا نام یہی رکھوں گی۔ لیکن ابھی مجھے اپنے لئے ایک نام کی ضرورت ہے تومیں نے یہ نام اپنا رکھ لیا۔
وقت اشاعت : 27/07/2019 - 12:34:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :