اداکارہ پائل چوہدری کے سامنے الحمرا کی انتظامیہ بھی بے بس

ْنوٹس ملنے کے بعد اداکارہ نے محتاط ہونے کی بجائے پرفارمنس کے بعد بڑھکیں لگانا شروع کر دیں

بدھ 31 جولائی 2019 12:53

اداکارہ پائل چوہدری کے سامنے الحمرا کی انتظامیہ بھی بے بس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2019ء)اداکارہ پائل چوہدری کے سامنے الحمرا کی انتظامیہ بھی بے بس ہو گئی ، اداکار ہ نے شوکاز نوٹس ملنے پر محتاط ہونے کی بجائے پرفارمنس کے بعد بڑھکیں لگانا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل چوہدری کو چند روز قبل قابل اعتراض ڈانس پرفارمنس پر الحمرا کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم اداکارہ اس نوٹس کو خاطر میں نہیں لائیں۔الحمر امیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’چل چوٹھیا ‘‘میں ایک گانے پر پرفارمنس کے بعد اداکارہ نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر بڑھکیں لگائیں جس سے ڈرامہ بین حیران ہو گئے ۔

وقت اشاعت : 31/07/2019 - 12:53:18

Rlated Stars :