کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کو یقین ہو کہ وہ ایک دن اپنی منزل حاصل کر لے گا ‘فرزانہ تھیم

اپنی زندگی میں جتنے لوگوں کو بھی دیکھا ہے ان لوگوںنے صرف محنت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے ‘اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 15 اگست 2019 14:16

کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کو یقین ہو کہ وہ ایک دن اپنی منزل حاصل کر لے گا ‘فرزانہ تھیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کو یقین ہو کہ میں ایک دن اپنی منزل کو حاصل کرلوں گا ، خود پر یقین کامیابی کی کنجی ہے ۔ این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر شخص اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ناکامی سے دو چار ہوتا ہے مگر اس کا یہ مقصد نہیں کہ وہ ہار مان کر بیٹھ جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ ہار آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے اور پھر یہی ہارآپ کی کامیابی کی ضمانت بنتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں جتنے لوگوں کو بھی دیکھا ہے ان لوگوںنے صرف محنت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ جس طرح تحریک پاکستان میں قائد اعظم کی آواز پرلوگوںنے اکٹھے ہوکر لبیک کہا اور پھر اپنا ایک علیحدہ ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ اس کی بڑی مثال ہے کہ اگر آپ کا عزم اور ارادے مضبوط ہوں تو پھر آپ کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ٓ۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 14:16:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :