سی پیک پربھارتی پروپیگنڈہ کیخلاف "ڈھائی چال"بنائی گئی'عرفان اشرف

منگل 5 دسمبر 2023 22:42

سی پیک پربھارتی پروپیگنڈہ کیخلاف "ڈھائی چال"بنائی گئی'عرفان اشرف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) محمد علی جناح یونیورسٹی میں فیصل پروڈکشن کے تعاون سے شعبہ بیسک سائنس اور سوشل سائنس کے زیراہتمام فلم ’’ڈھائی چال‘‘ کے بارے میں پینل ڈسکشن کاانعقاد کیاگیا۔فیصل پروڈکشن کے سی ای او اور ڈائریکٹرعرفان اشرف نے کہا کہ سی پیک کے بارے میں بھارت بہت پروپیگنڈا کرتاہے اس تاثر کو بہتر کرنے کیلئے طلبائ کو بتایا جائے کہ سی پیک پاکستانی معیشت اور ملکی ترقی کیلئے کتنا اہم ہے اور اس سے کتنے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،بلوچستان سیاحت کیلئے اہم خطہ ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کی گئی تاکہ سیاحت کو فروغ ملے،انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کی فلموں کو پاکستانی سینماؤں میں پذیرائی نہیں ملتی،فلم کو بنانے میں حکومت کی طرف سے تعاون نہیں ملاجس کی وجہ سے بلوچستان میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا،فلم 10 سال میں جاکر مکمل ہوئی،فلم میں مسئلہ کشمیرکو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی،ماجومیں پہلا دورہ ہے دیگر اداروں میں بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

شعبہ سوشل سائنس کے سربراہ ڈاکٹر اشتیاق کولاچی نے کہا کہ فلم میں نوجوان خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقے کوسی پیک اور بلوچستان خطے کے بارے میں آگہی دی گئی تاکہ اس کی اہمیت کو سمجھیں اور پاکستانی معیشت اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔بین الاقوامی سطح پر سی پیک کو پاکستانی معیشت اور خطے کیلئے اہم قرار دیا جارہاہے ہمیں حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کردار ادا کرناہوگا۔

شعبہ سوشل سائنس کی حافظہ مریم آصف نے کہا کہ پاکستان اسٹڈیز میں ایک حصہ سی پیک کا ہے جس میں طلبائ کو اسکے بارے میں پڑھایا اور آگہی دی جاتی ہے، محمدعلی جناح یونیورسٹی میں فلم کے بارے میں آگہی دینے کا مقصد طلباء کو سی پیک اور بلوچستان خطے کے بارے میں آگہی دیناہے۔پروگرام میں بچوں نے شرکاء سے سوالا ت بھی کیئے۔اس موقع پر غزالہ الطاف،پروفیسر ڈاکٹر ریحان،ڈاکٹر کاشف بھی موجود تھی
وقت اشاعت : 05/12/2023 - 22:42:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :