دبئی میں راحت فتح علی خان کے میگا کنسرٹ کی تیاریاں شروع

27 دسمبر رواں سال کا سب سے بڑا شو ثابت ہوگا‘ایونٹ میں 20ہزار شائقین کرسکیں گے

پیر 26 اگست 2019 12:49

دبئی میں راحت فتح علی خان کے میگا کنسرٹ کی تیاریاں شروع
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کے متحدہ عرب امارات میں میوزک کنسرٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

استاد راحت فتح علی خان کے پروڈیوسر، بزنس ڈائریکٹرز اور پی ایم ای کے سی ای او سلمان احمد نے ورلڈ ٹور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر رواں سال کا سب سے بڑا شو ثابت ہوگا۔راحت فتح علی خان موسیقی کے میدان میں نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں، انھوں نے 2019کے عالمی ٹور کا ا?غاز متحدہ عرب امارات سے کیا تھا اور اب انھوں نے 27 دسمبر کو دبئی میں میگا ایونٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں 20ہزار موسیقی کے دلدادہ شرکت کرسکیں گے۔

وقت اشاعت : 26/08/2019 - 12:49:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :