فیصل آباد کے تمام سینما گھر و تھیٹرز محرم الحرام کے احترام میں 10محرم تک بند رہینگے

بدھ 4 ستمبر 2019 12:35

فیصل آباد کے تمام سینما گھر و تھیٹرز محرم الحرام کے احترام میں 10محرم تک بند رہینگے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) فیصل آباد کے تمام سینما گھر و تھیٹرز محرم الحرام کے احترام میں 10محرم تک بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر کی جانب سے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عشرہ محرم الحرام کا تقدس برقرار رکھا جا سکے۔

وقت اشاعت : 04/09/2019 - 12:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :