اداکارہ سجل علی کو اپنی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ کاٹنے پر تنقید کا سامنا

جمعہ 26 جنوری 2024 22:31

اداکارہ سجل علی کو اپنی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ کاٹنے پر تنقید کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا ہے۔سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے کیک کا اہتمام کیا اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے نہ صرف میک اپ آرٹسٹ بلکہ اداکارہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی کہ وہ کیوں کسی غیر محرم مرد کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں اور غیر محرم مرد نے کیوں اداکارہ کے سر کو چوما زیادہ تر صارفین نے سجل علی پر تنقید کی اور ان کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے توبہ اور استغفار کے کمنٹس بھی کیے جب کہ انہیں غیر محرم مرد کے انتہائی قریب ہوکر کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔کچھ صارفین نے ان کے انداز کو مغربی کلچر کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے ہی لوگ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2024 - 22:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :