ڈرامہ ’’رسوائی‘‘ رواں ماہ 25 ستمبر سے نشر کیا جائیگا

میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید ڈرامے میں رومانوی کردار میں دکھائی دیں گے

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:54

ڈرامہ ’’رسوائی‘‘ رواں ماہ 25 ستمبر سے نشر کیا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) اداکار میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید جلد ہی رومانٹک ڈرامے ’زرد بہار‘ میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔اگرچہ اس ڈرامے کی شوٹںگ اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور ڈرامہ جلد نشر ہونے کو تیار ہے، تاہم ڈرامے کی ٹیم نے اس کا نام ’زرد بہار‘ سے بدل کر ’رسوائی‘ رکھ دیا ہے۔’’رسوائی‘‘ میں جہاں میکال ذوالفقار ایک کمرشل پائلٹ کے منفرد کردار میں دکھائی دیں گے، وہیں اداکارہ ثنا جاوید بھی قدرے مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

ثنا جاوید ڈرامے میں ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی جسے ڈرامے میں میکال ذوالفقار سے محبت ہوجاتی ہے اور ان کی محبت شادی میں بدل جاتی ہے۔تاہم دونوں کی محبت شادی میں بدلنے کے باوجود ان کی زندگی کیمسائل ختم نہیں ہوتے اور ان میں نئے المیے جنم لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے حوالے سے ثنا جاوید نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ڈاکٹر سمیرا نامی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ایک مضبوط اور خود مختار خاتون ہوتی ہیں۔

ثنا جاوید کے مطابق ان کا کردار اپنے پورے خاندان سے اچھے تعلقات کی وجہ سے منفرد ہوتا ہے، تاہم ان کا کردار اپنے والد کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سمیرا ایک بہادر اور دبنگ خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی جو ہر ناانصافی پر آواز بلند کرنا جانتی ہے اور اسے اپنا حق بھی سمجھتی ہے۔خیال رہے کہ ڈرامے کی کہانی نائلہ انصاری نے تحریر کی ہے جب کہ روبینہ اشرف نے اس کی ہدایات دی ہیں۔ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، محمد عدیل، سیمی راحیل، اسامہ طاہر، ارسا غزل اور شرمین علی بھی شامل ہیں۔ڈرامے کو رواں ماہ 25 ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/09/2019 - 11:54:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :