ڈرامہ سیریل’’رشتے بکتے ہیں‘‘ کا نیا ٹیزر جاری

بدھ 18 ستمبر 2019 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) اداکارہ زباب رانا کے نئے ڈرامہ سیریل’’رشتے بکتے ہیں‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار مرحوم سید عاطف حسین کے ڈرامہ سیریل’’رشتے بکتے ہیں‘‘ کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں زباب رانا اپنی والدہ روبینہ اشرف کو سمجھاتی ہیں کہ خالہ کا لالچ کبھی ختم نہیں ہو گا، ڈرامے میں زباب رانا کا رشتہ اپنی خالہ شگفتہ اعجاز کے بیٹے علی عباس کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ بہت لالچی ہوتے ہیں اور جہیز کی فرمائش کرتے ہیں، اور پھر زندگی میں ایک ایسا موڑ آتا ہے کہ زباب خود کشی کرنے کی کوشش کرتی ہیں، ڈرامہ جلد آن ائیر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/09/2019 - 11:15:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :