ق*اسٹیج ڈرامے’’دنیا رنگ رنگیلی‘‘میں اداکارہ مدھوکی شاندارڈانس پرفارمنس کی دھوم

ؔ شائقین کی فرمائش پر کچھ نئے آئٹم سونگزتیارکئے ہیں جنہیں میرے پرستارمدتوں یادرکھیں گے،اداکارہ کی گفتگو

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

Yلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء)اسٹیج ڈرامے ’’دنیا رنگ رنگیلی‘‘میں اداکارہ مدھونے اپنی شاندارپرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے،تفصیلات کے مطابق ورثہ آڈیٹوریم تھیٹرمیں جاری اسٹیج ڈرامے میں فلمسٹارمدھونے اپنی شاندارڈانس پرفارمنس سے شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا،شائقین مدھوکی ڈانس پرفارمنس پر دیوانہ وار ناچتے رہے ،اورخوب داددی،اداکارہ مدھونے بتایا کہ شائقین کی فرمائش پر کچھ نئے آئٹم سونگزتیارکئے ہیں جنہیں میرے پرستارمدتوں یادرکھیں گے،اس ڈرامے کو مدھوپروڈکشن اورورثہ اینڈکمپنی کے زیراہتمام دکھایا جارہا ہے،ڈرامے کے رائیٹر،ڈائریکٹرراجا مشتاق ہیں،جبکہ کاسٹ میں اداکارہ مدھو ،انورماہی،شکیل چن،گوگا جی،سحرملتانی،مائرہ خان،پلک شہزادی،نکھارشاہ،علی گلریز،عثمان پٹاخہ،رانی خان،کاکاراہی اور ایزی لوڈشامل ہیں۔

وقت اشاعت : 13/10/2019 - 19:15:19