اداکارہ اشنا شاہ کو پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک پر شدید تنقید کا سامنا

ڈلیوری بوائے کو تلاش کریں اور اس سے معذرت کریں، سوشل میڈیا صارفین کا اداکارہ سے مطالبہ

منگل 15 اکتوبر 2019 11:27

اداکارہ اشنا شاہ کو پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک پر شدید تنقید کا سامنا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اداکارہ اٴْشنا شاہ کو پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔اٴْشنا شاہ نے ٹویٹر پر پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک پر مشتمل اپنی ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے رات گئے پیزے کا آرڈر دیا اورجب پیزا ڈلیوری بوائے نے گھر کی گھنٹی بجائی تو اس وقت میرے ہاتھوں میں میری پالتو کتیا تھی جسے لڑکا دیکھ کر خوف زدہ ہوگیا اوراندر آنے سے انکار کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب لڑکے نے اندر آنے سے انکار کیا تو میں نے صنفی امتیاز پر مشتمل گفتگو کرتے ہوئے لڑکے سے کہا کہ مرد بنیں کیوں کہ آپ چار سال کی بچے نہیں ہیں اس لیے مردانگی پیدا کریں اور اندر آکر پیزا رکھیں۔

(جاری ہے)

اشنا شاہ نے اپنی دوسری ٹویٹ میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اگر وہ پیزا ڈلیوری بوائے پرسکون انداز سے گھر کے اندر آجاتا تو میری کتیا (پٹ بل) اسے صرف سونگھتی اور پھر پیار کرتی۔

اشنا شاہ کی جانب سے خود بیان کیے جانے والے اس تضحیک آمیز رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عطیہ عباس نامی خاتون نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی طبیعت ٹھیک ہی آپ نے فوڈ سروس انڈسٹری سے وابستہ ایسے شخص کی تضحیک کی ہے جنہیں زیادہ کام کرنے کے باوجود کم تنخواہ ملتی ہے، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

اعصام احمد نے کہا کہ کہانی کا دوسرا حصہ تو یہ ہونا چاہیے کہ آپ اس ڈلیوری بوائے کو تلاش کریں اور اس سے معذرت کریں تاکہ دوبارہ اس طرح کی حرکت نہ ہو اور آئندہ کسی کو بھی اپنے خون خوار کتے کا نشانہ نہ بنائیں۔صارفین کی جانب سے تنقید کیے جانے پر اٴْشنا شاہ نے ندامت کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیزا بوائے سے متعلق بات پر ہر کوئی رو رہا ہے، سچ تو یہ ہے کہ میں کتیا کو ہاتھ میں اٴْٹھائی ہوئی تھی اور ڈلیوری بوائے نے اندر آنے سے انکار کردیا تھا ۔

ابتدائی دس منٹ تک میں یہی کہتی رہی کہ میرا وعدہ ہے کچھ نہیں ہوگا میں نے کتیا کو پکڑا ہوا ہے اس لیے گزر جائیں، بہادر بنیں شاباش لیکن وہ اندر نہیں آیا۔اٴْشنا شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس کا حوصلہ بڑھایا پر کام نہیں آیا لیکن جب اس کی مردانگی کو چیلنج کیا تو وہ فوری اندر آگیا۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 11:27:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :