رشتے ظاہری شخصیت کے محتاج نہیں ہوتے، ثناء فاخر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) اداکارہ ثناء فاخر نے کہا ہے کہ رشتے ظاہری شخصیت کے محتاج نہیں ہوتے۔ایک پروگرام میں ا نہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس پرانہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس چیز نے انہیں بدل کر رکھ دیا اور ان کے اندردوسروں کا درد رکھنے والے جذبے کو ابھارا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل کی اداکارائیں پہلے سے ہی سے سیکھی سیکھائی ہیں لیکن وہ باعمل نہیں ہیں اور بعض تو اپنے کام کو ’فارگرانٹڈ‘ لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خیال کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے کہ جو خواتین حقوق نسواں پر بات کرتی ہیں وہ مردوں کے لازمی خلاف ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/10/2019 - 14:05:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :