لائبہ خان نے میرمحل آڈیٹوریم رحیم یار خان میں نوازانجم کے ساتھ’’مٹھیاں شرارتاں‘‘ شروع کردیں

پہلا دن ہی ہائوس فل رہا جس پر بہت خوشی ہوئی ہے بطور پروڈیوسر میرا یہ ڈرامہ کامیابی حاصل کرے گا۔لائبہ خان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:37

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء)اداکارہ لائبہ خان نے میرمحل آڈیٹوریم رحیم یارخان میں اداکار نواز انجم کے ساتھ’’مٹھیاں شرارتاں‘‘ شروع کردیں،پہلا شو ہائوس فل رہا،آن لائن کے مطابق اداکارہ لائبہ خان نے گذشتہ روز سے میرمحل آڈیٹوریم تھیٹر رحیم یارخان میں بطور پروڈیوسر نیا ڈرامہ ’’مٹھیاں شرارتاں‘‘ شروع کیا ہے جس میں ان کے ہمراہ معروف کامیڈین نواز انجم بھی کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ ان کا بطور پروڈیوسر اسٹیج ڈرامہ ’’مٹھیاں شرارتاں‘‘ ایک خوش آئند تجربہ رہاہے کیونکہ پہلے دن ہی اس کا شوہائوس فل رہا جس میں ڈرامہ شائقین کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی۔لائبہ خان نے کہاکہ اس ڈرامہ میں معروف کامیڈین نواز انجم اور ان کی اپنی ڈانس پرفارمنس کو بہت پسندکیا جارہاہے جس پر وہ بہت خوش ہیں ۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ پہلے دن کی کامیابی دیکھتے ہوئے انہیں یقین ہے کہ ان کا یہ ڈرامہ کامیابی کی منازل طے کرے گا انشا ء اللہ وہ آئندہ بھی ڈرامے پروڈیوس کرتی رہیں گی۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 22:37:56