احمد علی بٹ فلم ’’فیٹ مین‘‘ کا حصہ بن گئے

بدھ 13 نومبر 2019 12:43

احمد علی بٹ فلم ’’فیٹ مین‘‘ کا حصہ بن گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) اداکار احمد علی بٹ فلم ’’فیٹ مین‘‘ کا حصہ بن گئے۔ ہدایت کار نبیل قریشی کی اس فلم میں احمد علی بٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے اس اداکار نے کہا کہ یہ فلم ہمارے معاشرے میں موٹے افراد پر قائم تاثر کے گرد گھومتی ہے کہ وہ کبھی بھی ہیرو نہیں بن سکتے ہیں اور اس فلم میں ان کا کردار اس قائم تاثر کی نفی کرتا ہوا دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ عام فلموں سے ہٹ کر ہے اور انہیں امیدہے کہ سائقین اس فلم کو سراہیں گے، فلم آئندہ سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/11/2019 - 12:43:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :