لاہور ،نیشنل ڈانس فیسٹول کے آخری روز بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کاکتھک اور کلاسیکل رقص کا مظاہرہ

پیر 18 مارچ 2013 13:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18مارچ 2013ء ) لاہورمیں جاری نیشنل ڈانس فیسٹول کے آخری روز بھارتی اور پاکستانی فنکاروں نے کتھک اور کلاسیکل رقص کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

رفیع پیر تھیٹر کے زیر اہتمام لاہورمیں جاری ڈانس فیسٹول زندہ دلان لاہورکیلئے بھرپور تفریح کا مرکز بنا رہا فیسٹول کے آخری روز بھرت نیتم ،کلاسیکل او رکتھک رقص کا مظاہر کیاگیا غیرملکی رقاصاوں کے علاوہ شیما کرمانی نے میلہ لوٹ لیا۔

ڈانس فیسٹول کے دوران پاکستان میں رومانیا کے سفیر ایمیلین ایون نے رفیع پیر تھیٹر کے روح رواں اور اداکار عثمان پیرزادہ کو لاہور میں رومانیا کا اعزازی سفیر مقرر کیا یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی فنکارکو یہ اعزادیا گیا ہے۔ نیشنل ڈانس فیسٹول کے دوران مختلف فنکاروں نے رقص کے ذریعے فیضان پیرزادہ مرحوم کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
وقت اشاعت : 18/03/2013 - 13:23:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :