آرٹس کونسل کراچی میں معروف رقاصہ سوہائی ابڑو کی ’’ ابھی بھی قائم ‘‘ نامی ڈانس پرفارمنس آڈیٹوریمI میں پیش کی گئی

پیر 25 نومبر 2019 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستا ن کراچی میں منعقدہ معروف رقاصہ سوہائی ابڑو کی ’’ ابھی بھی قائم ‘‘ نامی ڈانس پرفارمنس آڈیٹوریمI میں پیش کی گئی ۔ سوہائی ابڑو نے کہا کہ اس میں سندھ کے کلچر ، ہسٹری ، آج کل کے مسائل اور اس کی خاصیت دکھانے کے لیے رقص پیش کیا۔اور یہ میرا زندگی کا سفر بھی ہے کیوں کہ میں سندھی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوںمیں اس کو دکھاتی ہوں کہ میں کہاں سے آئی ہوں میں کون ہوں ہم کیسے اس چیز کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوہائی ابڑو نے ہیلو سائیکو لیپو ،ولیئم بسینس کا جسامسکے میوزک، صوفی ،شاہ عبدالطیف بھٹائی کاراگ سُرسسوی معذوری ، لاہوتی میوزک اوردیگر مختلف کہانیوںکے میوزک پراپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ ابھی ابھی قائم رقص میں شامل مختلف کہانیوں کی ہدایت کاری بین القوامی ہدایت کار مِرکو پنسیلی،ڈینئل سالٹر اور جوزیف مًروفکا نے دی ۔ سوہائی ابڑو کی اس ڈانس پرفارمنس ابھی بھی قائم میںشرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سوہائی ابڑو نے صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ کا اظہار تشکر کیا۔
وقت اشاعت : 25/11/2019 - 17:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :