ا*شوبز انڈسٹری جنون ، صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں،صوفیہ بٹ

اتوار 8 دسمبر 2019 19:05

yلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) ٹی وی ،فلم اور اسٹیج پرفارمرماڈل و اداکارہ صوفیہ بٹ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کو اپنا جنون بنایا ہوا ہے لیکن یہ جنون صرف معیاری کام تک ہی محدود ہے ، صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں اور اپنی محنت اور لگن سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر کامیابی کے پیچھے مشکلات تو ہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ہوں اپنی ہمت اور حوصلے سے شوبز انڈسٹری میں کام کررہی ہوں اور پٴْر امید ہوں کہ جلد اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

صوفیہ بٹ نے کہا کہ لاہوراس وقت شوبز انڈسٹری کا حب بن چکا ہے جہاں فیشن، فلم، ڈرامہ، تھیٹر، موسیقی ودیگر فنون لطیفہ کے شعبوں میں زبردست کام ہورہا ہے نئے فنکار، نئے ہدایتکار، نئے موسیقار شوبز انڈسٹری کا اثاثہ بنتے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 19:05:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :