شاہ رخ خان شوخ و چنچل ہیرو کے روپ میں زیادہ اچھے لگتے ہیں، گوری خان

جمعرات 4 اپریل 2013 13:52

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4اپریل 2013ء ) بالی ووڈ کنگ کی اہلیہ گوری خان کا کہنا ہے شاہ رخ خان شوخ و چنچل ہیرو کے روپ میں زیادہ اچھے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فلمی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے گوری خان نے کنگ خان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھر ہو یا فلم سیٹ وہ ہر جگہ اپنے شوہر کی شخصیت پر خصوصی نظر رکھتی ہیں۔ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم چنائی ایکسپریس میں انہوں نے اپنے شوہر کے کردار کی سج دھج میں خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا شوخ وچنچل انداز انہیں بے حد پسند ہے۔

وقت اشاعت : 04/04/2013 - 13:52:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :