ارجن کپور کی فلم ”اورنگزیب “ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا

جمعرات 4 اپریل 2013 13:52

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4اپریل 2013ء ) اپنی پہلی ہی فلم \"عشق زادے\"سے بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے فلمساز و ہدایتکار بونی کپور کے صاحبزادے ارجن کپور کی دوسری بالی ووڈ فلم \"اورنگزیب\"کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آگیا ہے۔یش راج بینرتلے اس ایکشن کرائم فلم کی ہدایتکاری اتل سبروال نے دی ہے جس میں ارجن کپور ڈبل رول ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

گینگسٹرز اور پولیس فیملی کے گرد گھومتی اس فلم میں ارجن کپور کے ساتھ جیکی شیروف،امریتا سنگھ ،رشی کپور،ساشا آغا،سکندر کھیر اور پرتھوی راج سکومارن اہم کردار اد ا کررہے ہیں۔فلم کی کہانی میں گینگسٹریشوردن(جیکی شیروف)کے غیر قانونی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پولیس اْس کے گینگ کے اہم آدمی (اجے)کو غائب کرکے اْس کی جگہ ہمشکل وشال(ارجن کپور)کو یشوردن کے گینگ کا حصہ بنادیتی ہے۔

ایکشن سے بھرپورادیتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم اورنگزیب کا میوزک امرتیا راھوٹ نے کمپوز کیا ہے جو 17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشاآغا بالی ووڈ میں اینٹری دے رہی ہیں جو فلم ارجن کپور کی ہیروئن بنی ہیں۔
وقت اشاعت : 04/04/2013 - 13:52:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :