36گڑھ کیرئیر کی یادگار فلم ہوگی اس میں کیا گیا آئٹم سونگ فلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گا،ثناء فخر

مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور ناراض فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لانے میں کامیاب ہوگی

بدھ 11 دسمبر 2019 17:42

36گڑھ کیرئیر کی یادگار فلم ہوگی اس میں کیا گیا آئٹم سونگ فلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گا،ثناء فخر
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) ’’36 گڑھ ‘‘میرے فلمی کیرئیر کی یادگار فلم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارفلمسٹار ثناء نے فلمساز و ہدائتکار ندیم چیمہ کی نئی فلم’’36 گڑھ‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار اداکرنے کے لیئے ندیم چیمہ نے ایک بہترین فلم کا آغاز کیا ہے جس میں وہ ایک اچھوتا آئٹم سونگ کررہی ہیں اور آج ان پر افتتاحی تقریب میں فلم کایہ آئٹم سونگ عکسبندکیا جارہاہے۔

اس آئٹم سونگ کی کوریو گرافی پپو سمراٹ نے کی ہے ان کا یہ آئٹم سونگ فلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گا۔ثناء نے کہا کہ اس فلم کی کاسٹ میں پاکستان فلم انڈسٹری کہ لیجنڈز شامل ہیں جن میں شفقت چیمہ اور راشد محمود ہیں جنہوں نے آج کی عکسبندی میں میراساتھ دیا ہے مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور ناراض فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لانے میں کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

ثناء فخر نے مذید کہاکہ میں خصوصی طور پر’’36 گڑھ‘‘ کی شوٹنگ کے لیئے لاہور آئی ہوں اور انشاء اللہ اس آئٹم سونگ کو مکمل کروا کے ہی واپس جائوں گی اس فلم کے بارے میں اتنا ضرور کہوں گی کہ فلم بینوں کو پاکستانی فلمیں دیکھنی چاہیئں اور ا ن کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کیونکہ اس وقت بہت سارے پروڈیوسرز نے فلموں کی طرف سے ہاتھ کھینچ لیا تھا اسی لیئے فلم بین سینما گھروں کا رخ کریں گے تو پروڈیوسرز بھی نئی فلموں کے اوپر پیسہ لگائیں گے جس سے فلم انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔اور ماضی کی طرح اب بھی اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 17:42:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :