کسی کے بارے منفی رائے قائم نہیں کر سکتی ،اداکارہ یمنی زیدی

جمعرات 26 دسمبر 2019 14:21

کسی کے بارے منفی رائے قائم نہیں کر سکتی ،اداکارہ یمنی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) اداکارہ یمنی زیدی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے بارے منفی رائے قائم نہیں کر سکتیں۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ مثبت شخصیت کی حامل ہیں، انہیںافسوس ہوتا ہے کہ ہم ایک مسلم معاشرے میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ۔ ایک سوال میں ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز ایک مشکل کردار سے کیا اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کروں۔ یمنی زیدی ڈرامہ سیریل عشق زہے نصیب میں اداکار زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو شائقین میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 26/12/2019 - 14:21:18

Rlated Stars :