عینی جعفری نے 2019ء کو اپنے لیے بہترین سال قرار دے دیا

جمعرات 2 جنوری 2020 13:10

عینی جعفری نے 2019ء کو اپنے لیے بہترین سال قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) اداکارہ عینی جعفری نے 2019ء کو اپنے لیے بہترین سال قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2019ء ان کے لیے رحمتوں اور برکتوں بھرا سال ثابت ہوا جس میں انہیں عمرہ کی سعادت کے ساتھ ساتھ بیٹے کی نعمت بھی حاصل ہوئی، انہوں نے کہا کہ 2019ء میں ان کی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں اور وہ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیںکہ2020ء بھی ان کے لیے اچھا ثابت ہو۔

وقت اشاعت : 02/01/2020 - 13:10:56

Rlated Stars :