ْڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی کامیابی کے بعدعائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

کسی ڈرامے کی مقبولیت کاہرگز یہ مقصد نہیں معیار کی بجائے تعداد کے پیچھے بھاگا جائے ‘ گفتگو

ہفتہ 4 جنوری 2020 12:21

ْڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی کامیابی کے بعدعائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی کامیابی کے بعداداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اس وقت ایک نئے ڈرامے ’’ تھوڑا سا حق ‘‘میںکام کر رہی ہیں جبکہ ان کے پاس متعدد نئے پراجیکٹس کی پیشکش بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

تاہم عائزہ خان نے کہا کہ کسی ڈرامے کی مقبولیت کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں معیار کو چھوڑ کر تعداد کے پیچھے بھاگ کھڑی ہوں ۔ ذرائع کے مطابق ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ میں پختہ اداکاری کی وجہ سے کئی فلم پروڈیوسر اورہدایتکار بھی انہیں اپنے پراجیکٹ میں لینے کے خواہشمند ہیں تاہم اس حوالے سے انہیں فی الحال باضابطہ پیشکش نہیں کی گئی ۔

وقت اشاعت : 04/01/2020 - 12:21:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :