میرے کیرئیر سے کم عمر کے اداکار اوراداکارائیں حکومتی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ذوالقرنین حیدر

ہفتہ 4 جنوری 2020 20:53

میرے کیرئیر سے کم عمر کے اداکار اوراداکارائیں حکومتی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ذوالقرنین حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں کیونکہ میرا اصل ایوارڈ میرے پرستاروں کی محبت ہے جو ہرلمحے میرے پاس رہتی ہے ،مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے تقریبا45سال کاعرصہ گزر چکا ہے اور میںنے اس عرصے میں بے پناہ کام کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں انہیں ایوارڈ نہیںملتا ۔

(جاری ہے)

مجھے اس شعبے میں چار دہائیوں سے زیادہ کا گزر چکے ہیں لیکن میرے کیرئیر سے کم رکھنے والے بعض اداکار اور اداکارائیں یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جس سے حکومتی ایوارڈ کی اہمیت اور حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کن بنیادوں پر ملتا ہے ۔ذوالقرنین حیدر نے کہاکہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اسے میرے پرستاروںنے پذیرائی دی اور یہی میرے لئے ایوارڈ ہے ۔انہوںنے بتایا کہ میں عنقریب ایک ویب ٹی وی لانچ کررہا ہوں جس میں لوگوں کو منفرد دیکھنے کو ملے گا ۔
وقت اشاعت : 04/01/2020 - 20:53:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :