اداکارہ و گلوکاری عینی طاہرہ نے شاعری بھی شروع کر دی

ہفتہ 11 جنوری 2020 22:21

اداکارہ و گلوکاری عینی طاہرہ نے شاعری بھی شروع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) اداکارہ و گلوکاری عینی طاہرہ نے شاعری بھی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق عینی طاہر ہ نے اپنے گانوں کی شاعری خود کرنے کا آغاز کر دیا ہے اوراب وہ دوسرے شعرا کے ساتھ اپنے لکھے ہوئے گیت پر گائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عینی طاہرہ کا کہنا ہے کہ میرے اندر شاعری کے احساسات پہلے سے موجود تھے لیکن اس کا اظہار کرنے کا طریقہ نہیں آرہا تھا تاہم اب میںنے عملی طو رپر شاعری کا آغاز کر دیا ہے اور میںبہت جلداپنی شاعری پر مبنی گیت پیش کروں گی ۔

انہوںنے کہا کہ مجھے گائیگی کی دنیا میں بہت سی گلوکارائوں نے متاثر کیا جن میں میڈیم نو رجہاں اور ریشم سر فہرست ہیںجبکہ زبیدہ بیگم بھی ان کی فہرست میں شامل ہیں، اس کے ساتھ استادنصرت فتح علی خان اور مہدی حسن جیسے گلوکاروں کا بھی کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میںنے کبھی بھارتی گانوںکو کاپی کیا اور نہ ہی کسی شو میں بھارتی گانا پسند کرتی ہوں ۔ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور میںاپنے گانے پیش کرتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 22:21:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :