بڑے اسٹارز کی تصویروں سے نہیں فلمیں اچھی کہانیوں سے چلتی ہیں،نعیم خان

ہمیں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے پڑھے لکھے رائٹرمتعارف کروانا ہوں گے ،نوجوان پروڈیوسرکی گفتگو

پیر 20 جنوری 2020 13:06

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ آج بڑے ا سٹارز کی فلمیں ناکام اور اچھی کہانیاں ہٹ ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک اچھی اوربہترین کہانی نہیں لکھی جائے گی تب تک فلمیں کامیاب نہیں ہوں گی،نعیم خان نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے پڑھے لکھے رائٹرمتعارف کروانا ہوں گے جو اچھی کہانیاں لائیں اورمنفرد فلمیں بنیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں پڑھے لکھے ڈائریکٹرتھے اورانہوں نے بہترین کام کیا،یہ وہ ڈائریکٹرہیں جوباقاعدہ مطالعہ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

نعیم خان نے کہا کہ جب تک ہماری کہانی مضبوط نہیں ہوگی اس وقت تک فلم کی کامیابی کا سوچنا ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلموںکی کہانیاں بہت مضبوط ہوا کرتی تھیں۔ ایسی کہانیوں کو موضوع نہیں بنایا جا رہا جوہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں۔ جب تک ایسے موضوعات کاانتخاب نہیں کیا جائے گا اورمحنت کے ساتھ کہانیاں نہیں لکھی جائیں گی اس وقت تک ہم کامیاب فلم نہیں بنا سکتے ،نعیم خان نے کہا کہ یہی اصل کام ہے جس کے ذریعے معاشرے میں سدھار لایا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2020 - 13:06:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :