فلم ’’پترغنڈے دا ‘‘ کی ایڈیٹنگ مکمل،ڈبنگ آخری مراحل میں داخل

بدھ 29 جنوری 2020 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) ایورگرین موویزکے روح رواں معروف فلمسازمہراسلم نے اپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے نئی پنجابی فلم‘‘پترغنڈے دا’’کوریکارڈوقت میں مکمل کرلیا،فلم کی ایڈیٹنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم کی ڈبنگ کا کام زوروشورسے جاری اورآخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ،مہرمحمداسلم نے بتایا کہ اس فلم کی ڈبنگ چارزبانوں میں کی جارہی ہے ،جن میں اردو،انگلش،پنجابی اورعربی شامل ہے ،اس کا مرکزی کرداررانا عمران کے ساتھ ہیروئن صائم علی نے ادا کیا ہے ،سیکنڈہیروکا کرداررانا ظہیرعباس المعروف ضدی رانا نے باخوبی نبھایا ہے ،اور ان کے مقابل ہیروئن موسمہ علی جلوہ گرہوں گی ،یہ نئی جوڑی ہے جوپردہ سکرین پرمتعارف کروائی جارہی ہے ،دیگرکاسٹ میں فیصل کھچی،مقصودعالم،جاویدچودھری،شیرخان،مہراخترخان اور باسوچودھری بھی اس فلم میں بہت ہی انوکھے ولن کے کردارمیں نظرآئیں گے ،اس فلم کے مصنف رانا غلام حسین جبکہ ہدایتکارباسوچودھری ہیں۔

وقت اشاعت : 29/01/2020 - 20:45:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :