اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئی

بدھ 19 فروری 2020 22:07

اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ لہ بیٹی ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں ان کے دل کے دوسٹنٹ ڈالے جانے تھے مگر غربت کی وجہ سے وہ نہیں ڈلوا پائیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عابدہ بیگ نے بتایاکہ میں نے بہت کوشش کی کہ اس کے سٹنٹ ڈلواسکوں مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے سٹنٹ نہ ڈلوا سکی اور آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔عابدہ بیگ نے روتے ہوئے کہاکہ میں نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے مگر سب کواس کی بیماری اور علاج کا پتہ تھا مگر کسی نے بھی مدد نہیں کی میرا کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2020 - 22:07:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :