بڑا فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنے فن سے کردار میں جان ڈال دے ‘ اچھی خان

’’فلم باجرے دی راکھی ‘‘ لوگوں کو سینما گھروں تک آنے پر مجبور کر دیگی ‘ سینئر اداکار

ہفتہ 29 فروری 2020 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ بڑا فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنے فن سے کردار میں جان ڈال دے ، سینئر ہدایتکار سید نور نے ’’ فلم باجرے دی راکھی ‘‘ میں مجھے جو کردار دیا ہے اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اچھی خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میری اداکاری میں یکسانیت نہ ہو اور اس لئے کردار کو نبھانے سے پہلے سوچ بچار کرتا ہوں ۔

فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کی کاسٹ میں سینئر اور منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں اور اس کے باوجود سب ایک دوسرے کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ سید نور کی کاوش لوگوں کو سینما گھروں تک آنے پر مجبور کر دے گی اور فلم دیکھنے والے اپنی فیملیوں کے ہمراہ دوبارہ فلمی دیکھیں آئیں گے۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 11:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :