ماڈل ایان علی کی طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

پیر 2 مارچ 2020 16:26

ماڈل ایان علی کی طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی سپر ماڈل ایان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

ایان علی مارچ 2019 ء سے سوشل میڈیا سے دور تھیں، اور اب انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر واپسی اختیار کر لی اور آتے ہی نئے پراجیکٹ پرکام کی نوید بھی سنادی تاہم اس بارے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ سال 2009ء سے اب تک آپ لوگوں کی جانب سے پیاراور مثبت سوچ کا اظہار کیا جارہا ہے، اور دعا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہو۔

وقت اشاعت : 02/03/2020 - 16:26:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :