ماڈلنگ میں خود کو منوانے میں وقت لگا، کرن ملک

جمعرات 5 مارچ 2020 12:59

ماڈلنگ میں خود کو منوانے میں وقت لگا، کرن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) اداکارہ کرن ملک نے کہا کہ انہیں ماڈلنگ میں خود کو منوانے میں تھوڑا وقت لگا۔ انہوں نے کہا آج کی ماڈلنگ پہلے کی نسبت کافی آسان ہے اور عفت عمر کے وقت کی ماڈلز نے کافی محنت کی۔

(جاری ہے)

ایک سوال میں اداکارہ نے کہا کہ ان کی فلم ’’پنکی میم صاب‘‘ میں ان کے بعد اداکارہ مہوش حیات مرکزی کردار کے لیے بہترین انتخاب تھیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اداکارہ صباقمر سے کافی متاثر ہیں۔

وقت اشاعت : 05/03/2020 - 12:59:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :